National News

سری نگر: فاروق عبداللہ اور عمر نے کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات،دفعہ 35 اے پر کیا تبادلہ خیال

سری نگر: فاروق عبداللہ اور عمر نے کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات،دفعہ 35 اے پر کیا تبادلہ خیال

سرینگر سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ ان کے بیٹے اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ان کے ساتھ پارٹی لیڈر حسنین مسعودی بھی تھے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ' وادی میں دفعہ35اے کو  لیکر  لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔ بار بار عوام کو اس بات کا خوف ستا رہا ہے کہ کہیں مرکزی حکومت کی طرف سے اس کو نہ ہٹا دیا جائے ۔
وہیںملاقات کے دوران عمر عبداللہ نے وزیر اعظم مودی سے درخواست کی ہے کہ  جلدی بازی میں کسی بھی طرح  کا کوئی قدم نہیں اٹھایا جانا چاہئے جس سے ریاست کی حالت خراب ہو۔انہوں نے پی ایم مودی سے کہا کہ وہ عدالتی معاملات کو عدالتوں کونمٹا نے  دیں اور دیگر معاملات کو ایک منتخب حکومت کی طرف سے نمٹا یا جائے ۔پی ایم مودی کو اس بات سے بھی آگاہ کرایا گیا کہ ایک سال سے زیادہ وقت گزر چکا ہے جب ریاست میں کوئی منتخب حکومت نہیں ہے اور وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں،تاکہ الیکشن کمیشن موسم سرما سے پہلے اسمبلی انتخابات کرا سکے۔
 



Comments


Scroll to Top