National News

کملیش تیواری کے اہل خانہ سے وزیر اعلیٰ یوگی کی ملاقات جاری، ماں، بیوی اور بیٹے موجود

کملیش تیواری کے اہل خانہ سے وزیر اعلیٰ یوگی کی ملاقات جاری، ماں، بیوی اور بیٹے موجود

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کملیش تیواری کے اہل خانہ کی ملاقات جاری ہے۔ اس وقت وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر کملیش کی ماں، بیوی اور بیٹے موجود ہیں۔بتا دیں کہ قتل کے بعد کملیش کی ماں نے کہا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے آنے پر ہی کملیش کا انتم سنسکار کریں گے ،لیکن انتظامیہ کے سمجھانے  اور وزیر اعلیٰ یوگی سے ملاقات کی یقین دہانی کے بعد سنیچر کو سیتاپور میں کملیش کی آخری رسوم ادا کردی گئیں۔جس کے بعد اب وزیر اعلیٰ یوگی رشتہ داروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔


وہیںسنیچر کو دن میں سی ایم نے کہا کہ ہندو سماج پارٹی کے لیڈر کملیش تیواری کا قتل  معاشرے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ایسے لوگوں کو ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہم دہشت گردوں کے  منصوبوں کو کچل کر رکھ دیں گے۔
آپ کو بتا دیں کہ کی جمعہ دیر رات کملیش کی لاش محمودآباد آنے کے بعد سے ہی ضلع اور پولیس انتظامیہ کے افسر گھر والوں سے آخری رسوم کے لئے درخواست کرتے رہے ، لیکن کملیش کے اہل خانہ وزیر اعلیٰ کو بلانے کے مطالبے پر بضد تھے ۔

PunjabKesari

کمشنر لکھنؤ مکیش کمار میشرام اورآئی جی ژون ایس کے  بھگت محمود آباد پہنچے اور خاندان کی شرائط کو قبول کر لیا۔دونوں حکام نے خاندان کی ملاقات یوگی آدتیہ ناتھ سے کرانے سمیت نو مطالبات کے مفاہمت نامہ  پر دستخط کئے۔اس کے بعد خاندان  آخری رسوم کے لئے تیار ہوا ۔دوپہر بعد سب سے بڑے بیٹے ستیم تیواری   مکھ اگنی دی ۔



Comments


Scroll to Top