Latest News

فیس بک  کے شریک بانی زکربرگ نے بھی بنایا  ٹک ٹاک اکاؤنٹ، جانئے کس کو کرتے ہیں فالو

فیس بک  کے شریک بانی زکربرگ نے بھی بنایا  ٹک ٹاک اکاؤنٹ، جانئے کس کو کرتے ہیں فالو

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک-ٹاک کا کریز آج دنیا کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔عام لوگ ہی نہیں بلکہ سیلیبرٹیز بھی اس کے دیوانے بن گئے ہیں اب اس کڑی میں فیس بک کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او مارک زکربرگ بھی شامل ہو گئے ہیں۔ زکربرگ نے بھی ٹک ٹاک پر خفیہ بنا لیا ہے۔

PunjabKesari
''@finkd'' ہینڈل سے بنا یہ اکاؤنٹ ابھی تک ویریفائی  نہیں ہو پایا ہے لیکن یہ زکربرگ کے باقی سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ ٹویٹر کی طرح ہی ہے۔ پوسٹ کئے  بغیراس اکاؤنٹ کے 4,055  فالورز ہیں۔اکاؤنٹ سے ابھی تک ایرآنا گرانڈے اور  سیلینا گومیز سمیت 61 سیلبرٹیز کو فالو کیا گیا ہے۔دراصل، انسٹاگرام اور فیس بک کو ٹک ٹاک  سے بھاری کمپٹیشن مل رہا ہے، شاید اسی لیے فیس بک کے کو-فاؤنڈر نے اپنا خفیہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا ہے۔

PunjabKesari
بتادیں کہ فی الحال عالمی طور پر ٹک ٹاک کے 80 کروڑ یوزرس ہیں جس سے 20  کروڑ صرف بھارت سے ہیں۔ ٹک ٹاک کی مقبولیت فیس بک کے لئے سر درد  بنی ہوئی ہے۔ اسے ٹکر دینے  کے لئے فیس بک نے پچھلے سال ایک ایپ لاسو (Lasso) ریلیز کیا تھا جو کامیاب نہیں ہو پایا۔
 



Comments


Scroll to Top