Latest News

سرور ڈاؤن کیلئے فیس بک نے مانگی معافی ، جانیں کہاں آئی تھی گڑ بڑی

سرور ڈاؤن کیلئے فیس بک نے مانگی معافی ، جانیں کہاں آئی تھی گڑ بڑی

انٹرنیشنل ڈیسک : فیس بک نے کہا کہ جمعرات کو اس سوشل میڈیا ویب سائٹ اور اس سے جڑی دیگر ایپ کو استعمال کرنے میں صارفین کو جو پریشانی آئی تھی اسے دور کردیا گیا ہے ۔ کمپنی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ خدمات اب بحال ہوگئی ہیں ۔ 

PunjabKesari
کمپنی نے کہا کہ آج دن میں لوگوں کو فیس بک اور اس سے جڑی دیگر کئی ایپ کو استعمال کرن میں دقت پیش آرہی تھیں  جسے اب دور کردیا گیا ہے ، آپ کو ہوئی پریشانی کیلئے  ہمیں افسوس ہے ۔  فیس بک نے کہا کہ 'سینٹرل سافٹ ویئر سسٹم' میں پریشانی کی وجہ سے کئی گھنٹوں کیلئے کنیٹیوٹی سست رہی ۔ کئی صارفین نے ٹویٹر پر اس کو لے کر ناراضگی بھی ظاہر کی تھی ۔ 

PunjabKesari
'ڈاؤن ڈیکٹر' نے کہا کہ لوگوں کو بین الاقوامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 45 منٹ سے فیس بک کا استعمال کرنے میں پریشانی ہوئی تھی ۔ کچھ صارفین کو Sorry Something Went Wrong کا ایرر ملا تو کچھ کا پیج لوڈ نہیں ہورہا تھا ۔ کئی صارفین نے رپورٹ کی کہ ان کا اکاؤنٹ خود ہی لاگ آؤٹ ہوگیا ۔ 



Comments


Scroll to Top