Latest News

دہلی ہائی کورٹ کا حکم : رامدیو کیخلاف قابل اعتراض ویڈیو ہٹائیں فیس بک- گوگل

دہلی ہائی کورٹ کا حکم : رامدیو کیخلاف قابل اعتراض ویڈیو ہٹائیں فیس بک- گوگل

نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ، گوگل ، یو ٹیوب اور ٹویٹر کو یوگ  گورو بابا رامدیو کیخلاف قابل اعتراض ویڈیو کے لنک کو عالمی سطح پر بلاک یا ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔  جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ نے کہا کہ صرف ہندوستان کے صارفین کیلئے قابل اعتراض چیزوں کو ہٹانے یا بلاک کرنا کافی نہیں ہے ، کیونکہ یہ صارفین کسی دیگر ذریعے سے بھی ان چیزوں کو دیکھ سکتے ہیں ۔ 

PunjabKesari
عدالت نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان چیزوں تک لوگوں کی رسائی مشکل ہی نہیں بلکہ پوری طرح روکے ۔ عدالت نے یہ فیصلہ تب دیا جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے کہا تھا کہ انہیں ان چیزوں کے یو آر ایل کو ہندوستان میں مسدود کرنے پر اعتراض نہیں ہے لیکن وہ عالمی سطح پر ان چیزوں کو ہٹانے کے خلاف ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top