Latest News

کورونا وائرس کااثر   : اگلے مہینے 10فیصد  تک مہنگے  ہو سکتے ہیں،ٹی وی ،فریج و اے سی

کورونا وائرس کااثر   : اگلے مہینے 10فیصد  تک مہنگے  ہو سکتے ہیں،ٹی وی ،فریج و اے سی

نئی دہلی : ٹیلی ویژن  سیٹ اگلے مہینے دس فیصد تک مہنگے ہو سکتے ہیں ۔ اوپن سیل ٹی وی پینل کی  زیادہ ترسپلائی  چین  سے ہوتی ہے لیکن وہاں کورونا وائرس  پھیلنے کی  وجہ سے ٹی وی  کمپونینٹ  کا پروڈکشن بند ہے ۔ حالانکہ کچھ فیکٹریوں  میں کام شروع ہوا ہے  لیکن  پوری  طاقت سے نہیں ہو رہا ،اس لئے بھارت میں سپلائی گھٹ گئی   ہے  ۔ ٹی وی  کی قیمت میں60فیصد شیئر   پینل  کا ہوتا ہے ۔

PunjabKesari

انڈسٹری کے افسران  کا کہنا ہے کہ سپلائی اور پروڈکشن کے حالات نارمل  ہونے میں کم سے کم   تین مہینے لگیں گے ۔ تب تک ٹی وی کی قیمتوں پر اثر  پڑے گا ۔ ایس پی پی ایل کے سی ا ی او اونیت سنگھ  مارواہ نے بتایا کہ چین سے درآمد گھٹنے  کی وجہ سے ٹی وی  پینل کی قیمتوں  میں 20فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ موجودہ  حالت  کو دیکھتے ہوئے بھارت میں ٹی وی  پروڈکشن  میں 30سے 50 فیصد تک گرائوٹ آسکتی ہے ۔ائر انڈیا کے صدر ایرک  بریگینجا کا کہنا ہے  کہ آنے  والے ہفتوں میں فریج  اور اے سی بھی مہنگے  ہو  سکتے ہیں ۔

PunjabKesari

ڈیپ فریج کی  قیمتوں  میں پہلے  ہی 2.5فیصدکا اضافہ ہو  چکا ہے ۔زیادہ تر کمپنیاں فریج اور اے سی کے پمپریشر چین سے ہی منگواتی ہیں۔ٹی وی کے استعمال  سے پہلے ان پینل میں اور اسیمبلنگ کی  ضرورت  نہیں  پڑتی لیکن ان پر 15فیصد ایکسائز  ڈیوٹی  لگتی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top