Latest News

دنیا سے 7 سال پیچھے  ہے یہ ملک ، ابھی بھی چل رہا ہے 2012

دنیا سے 7 سال پیچھے  ہے یہ ملک ، ابھی بھی چل رہا ہے 2012

انٹرنیشنل ڈیسک : دنیا بھر میں سن 2019 چل رہا ہے  لیکن ایک ملک کے لوگ باقی دنیا سے 7 سال پیچھے ہیں ۔ اس ملک میں ابھی بھی سن 2012 چل رہا ہے ۔ یہی  نہیں اس ملک میں ایک سال 13 مہینوں کا ہوتا ہے ۔ ایتھوپیا دنیا کا ایسا پچھڑا ہوا ملک ہے جہاں پر سال 2019 نہیں بلکہ 2012 چل رہا ہے ۔ 

PunjabKesari

اس ملک کی آبادی محض 10 کروڑ کے آس پاس ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ جہاں دنیا کے تمام ملک 1 جنوری کو اپنا نیا سال مناتے ہیں ۔ وہیں ایتھوپیا کے شہری 11 ستمبر کو اپنا نیا سال مناتے ہیں ۔ دراصل ایتھوپیا واسیوں کا  اپنا خود کا کاپٹک کیلینڈر ہے جس کے حساب سے وہ چلتے ہیں ۔ وہیں دنیا کے تمام ممالک  ایک ہی کیلینڈر کے حساب سے چلتے ہیں اور ان کے تہوار بھی اسی کیلنڈ رکے حساب سے ہوتے ہیں ۔ 

PunjabKesari
ایتھیوپیا واسی ایسے مانتے ہیں کہ عیسا مسیح کی پیدائش  7BC میں ہوئی تھی  اور اسی حساب سے یہاں دنوں کی گنتی شروع ہوئی ۔ جس کے بعد کاپٹک کیلنڈر کو تیار کیا  گیا ۔ ایتھوپیو میں کوئی بھی تہوار اس دن نہیں منایا جاتا ہے جب پوری دنیا وہ تہوار ہوتا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top