National News

ایشا سے لیکر زرین تک نے مانگا سشانت کے لئے انصاف، منو پنجابی بولے- جس کی سوچ چاند تک جانے کی ہو وہ خود کشی نہیں کرسکتا

ایشا سے لیکر زرین تک نے مانگا سشانت کے لئے انصاف، منو پنجابی بولے- جس کی سوچ چاند تک جانے کی ہو وہ خود کشی نہیں کرسکتا

ممبئی :مرکزی حکومت نے  آنجہانی  اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے معاملے میں سی بی آئی تحقیقات کی بہار حکومت کی درخواست کو قبول کرلیا۔ اسی دوران  کئی بالی وڈ اور ٹی وی اسٹار سشانت کو انصاف دلانے کے لئے آگے آئے ہیں۔ ۔ حنا خان سے منو پنجابی اور ایشا گپتا سے زرین خان تک  نے سشانت کے لئے انصاف کا  مطالبہ کیا ہے ۔

PunjabKesari

ایشا گپتا
ایشا گپتا نے  انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ' تمہارے لئے نہیں ، میرے لئے نہیں، لیکن اس کے پریوار کے لئے سچ سامنے آنا ضروری ہے۔ JusticeForSushant#

PunjabKesari

نیہا شرما
نیہا شرما نے لکھا  کہ  ہم سب چاہتے ہیں کہ سچ باہر آئے ۔ JusticeForSushant#

PunjabKesari

زرین خان
 ادکارہ زرین خان نے لکھا کہ   میں جانتی ہوں تم اوپر سے سب دیکھ رہے ہو؟۔JusticeForSushant# 

PunjabKesari

 ارجن بجلانی
 ارجن بجلانی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، اس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہم سب جاننا چاہتے ہیں کہ آخر سشانت کے ساتھ کیا ہوا'۔

PunjabKesari

حنا خان
ٹی وی سے بالی وڈ میں انٹری کر چکی حنا خان نے  انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کر سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔

PunjabKesari

منو پنجابی
 بگ باس  سے مشہور ہوئے منو پنجابی  نے ٹویٹر پر لکھا کہ  ' جس کی سوچ   چاند تک جانے کی تھی وہ خود کشی نہیں کرسکتا، یہ پکا ہے۔



Comments


Scroll to Top