Latest News

کیجریوال کا امت شاہ پر نشانہ، کہا- انتخابات آتے جاتے رہیں گے ، برائے مہربانی دہلی پر توجہ دیں

کیجریوال کا امت شاہ پر نشانہ، کہا- انتخابات آتے جاتے رہیں گے ، برائے مہربانی دہلی پر توجہ دیں

نیشنل ڈیسک: دہلی کے وزیر اعلیٰ  اور آپ کنوینر اروند کیجریوال نے وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا ہے۔کیجریوال نے کہا کہ امت شاہ  نے دہلی کو کیا بنا کر رکھ دیا ہے۔ انتخابات آتے جاتے رہیں گے، سیاست بھی چلتی رہے گی۔لیکن دہلی کے لوگوں کی خاطر، برائے  مہربانی  قانونی نظام  ٹھیک کرنے پر توجہ دیں۔

https://twitter.com/ArvindKejriwal/status/1223584681028997121
کیجریوال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ جی، یہ آپ نے کیا حال بنا رکھا ہے ہماری دہلی کا۔ دن دہاڑے گولیاں چل رہی ہیں۔قانون کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔انتخابات آتے جاتے رہیں گے، سیاست بھی چلتی رہے گی، لیکن دہلی کے لوگوں کی خاطر، برائے   مہربانی قانونی نظام  ٹھیک کرنے پر توجہ کریں۔

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )اور قومی شہریت رجسٹر( این آر سی )کے خلاف شاہین باغ میں مظاہرہ کر رہے لوگوں کے درمیان ہفتہ کو اس وقت اچانک افراتفری کا ماحول بن گیا جب ایک اجنبی نے مظاہرے  کے  مقام پر گولی چلا دی۔پولیس نے بتایا کہ نوجوان نے مظاہرے کی جگہ   چند قدموں کے فاصلے سے ہوا میں گولی چلائی گئی۔پولیس کی مستعدی سے فوری  طور پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ گولی چلانے والے نوجوان کی شناخت پر پولیس نے فی الحال کچھ نہیں کہا ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ کہ شاہین باغ میں سی اے اے اور این آر سی  کے خلاف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سڑک کے بیچوں بیچ دن رات مظاہرہ  جاری ہے۔ اس میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے سڑک کو خالی کرانے کی کئی بار کوشش کی گئی لیکن مظاہرین وہاں سے ہلنے کو تیار نہیں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top