Latest News

''منی پاکستان'' والا ٹویٹ کرکے پھنس  گئے کپل مشرا، الیکشن کمیشن نے بھیجا وجہ بتاؤ نوٹس

''منی پاکستان'' والا ٹویٹ کرکے پھنس  گئے کپل مشرا، الیکشن کمیشن نے بھیجا وجہ بتاؤ نوٹس

نئی دہلی : نئی دہلی الیکشن کمیشن نے ٹویٹر کو آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدوار کپل مشرا کے اس متنازعہ ٹویٹ کو ہٹانے کی ہدایت دی ہے جس میں انہوں نے دہلی انتخابات کے موازنہ  بھارت بنام پاکستان مقابلے سے کیا تھا ۔

PunjabKesari
الیکشن کمیشن( ای سی ) کے حکام نے کہا کہ مشرا کے متنازعہ ٹویٹ کو ہٹانے کے سلسلے میں دہلی چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) کی طرف الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کے بعد کمیشن کی یہ کارروائی سامنے آئی ہے۔مشرا نے جمعرات کو یہ  متنازعہ ٹویٹ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دہلی کے سی ای او کے دفتر نے مشرا کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔بی جے پی نے مشرا کو ماڈل ٹاؤن اسمبلی سیٹ سے اتارا ہے۔ٹویٹ میں مشرا نے کہا تھا کہ دہلی میں آٹھ فروری کو انتخابات بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلے کی طرح ہوں گے ۔
 



Comments


Scroll to Top