Latest News

مہاراشٹر - ہریانہ میں 21 اکتوبر کو ہوں گے اسمبلی انتخابات

مہاراشٹر - ہریانہ میں 21 اکتوبر کو ہوں گے اسمبلی انتخابات

نیشنل ڈیسک:  الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر ہریانہ  اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔  چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے بتایا  کہ دونوں صوبوں میں 21 اکتوبر کو انتخابات ہوں گے اور 24 اکتوبر کو گنتی ہوگی۔ 
دراصل مہاراشٹر کی 288 ممبروں والی اسمبلی اجلاس کی میعاد 9 نومبر کو ختم رہا ہے جبکہ ہریانہ کی 90 ممبران والی اسمبلی کی میعاد  2 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔ 
کیا بولے الیکشن کمشنر:
انتخابات میں خرچ کی زیادہ سے زیادہ لمٹ 28 لاکھ روپے ہوگی۔ 
یہ قوانین دونوں ہی صوبوں پر لاگو ہوں گے۔ 
ای وی پوری طرح سے محفوظ ہیں، ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں کو انہیں ڈبل لاک میں رکھا جائے گا۔ 
انتخابی خرچ کی نگرانی کیلئے سپر وائزر بھیجے جائیں گے۔ 
تاریخوں کا اعلان کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کا جائزہ لیا اور تیاریوں کو پرکھ کر ہی اب انتخابات کرائے جارہے ہیں۔ 
کوئی بھی امیدوار اور ان کے ساتھی ایک طے فاصلے سے ٹرانگ روم کی سکیورٹی پر نگاہ رکھ سکتے ہیں۔ 
امیدوار الیکشن مہم کے دوران پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔ 



Comments


Scroll to Top