Latest News

راحت اندوری کے انتقال پر کمار وشواس کا اظہار رنج، کہا- زندہ دل ہمسفر ہاتھ چھوڑ کر چلا گیا

راحت اندوری کے انتقال پر کمار وشواس کا اظہار رنج، کہا- زندہ دل ہمسفر ہاتھ چھوڑ کر چلا گیا

نیشنل ڈیسک :ارود کے مشہور شاعر راحت اندوری کے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ ان کے انتقال کی خبر سے  ملک اور دنیا کے مداحوں میں غم لہر دوڑ گئی ہے۔انہیں کورونا پازیٹو پائے جانے پر اندور کے آربندو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں انہوں نے آخری سانس لی ۔ راحت اندوری کے انتقال پر وزیر دفاع راجناتھ  سنگھ سمیت کئی بڑی ہستیوں نے رنج وغم کا اظہار کا کیا۔
مشہور  ہندی شاعر کمار وشواس نے کہا کہ  ' اے خدا! بیحد تکلیف دہ ! اتنی بیباک زندگی اور ایسا  بہترین الفاظ کا ساغر اتنی خاموشی سے وداع ہو گیا ، کبھی نہیں سوچا تھا ۔شاعری کے میرے سفر اور  شاعرانہ زندگی کے  قہقہ دار قصوں کا ایک زندہ دل ہمسفر ہاتھ چھوڑ کر چلا گیا ۔

کمار نے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا  کہ 'میں مر جاؤں تو میری ایک الگ پہنچان لکھ دینا۔لہو سے میری پیشانی پر ہندوستان لکھ دینا۔۔


وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ معروف شاعر راحت اندوری کے گزرجانے کی خبر سے مجھے ککافی دکھ ہوا ۔ اردو ادب کے وہ قد آور شخصیت تھی ۔اپنی یادگار شاعری سے انہوں نے  انمٹ چھاپ لوگوں کے دلوں پر چھوڑی ہے ۔ آج ساہتیہ دنیا  کو بڑا نقصان ہوا ہے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔

 



Comments


Scroll to Top