Latest News

ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 8.3 ارب ڈالر کے پیکیج پر کئے دستخط

ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 8.3 ارب ڈالر کے پیکیج پر کئے دستخط

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 8.3 ارب ڈالر کے ایمرجنسی پیکیج پر دستخط کئے ،جسے امریکی پارلیمنٹ نے اس بیماری کے پھیلا کو روکنے کے لئے گزشتہ ہفتے منظور کیا تھا۔ امریکی سینیٹ نے ایوانِ نمائندگان کی طرف سے اسی طرح کی کل جماعتی منظوری کے بعد جمعرات کو یہ پیکیج منظور کیا۔
دونوں سینیٹ اور ایوان کے پینل بات چیت کے ذریعے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس رقم کو وفاقی صحت عامہ محکموں کو ویکسین، جانچ اور بہتر علاج کے لئے مہیا کرایا جائے گا۔ اس منصوبہ کے تحت مقامی، ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر وائرس کے پھیلا سے نمٹنے کے لئے تقریباً 7.8 ارب ڈالر کی رقوم فراہم کی جائیں گی اور یہ طبی فائدہ اٹھانے والے کو ٹیلی ہیلتھ پروگراموں کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لئے 50 کروڑ ڈالر کا حق بھی دیتا ہے۔

PunjabKesari
سینیٹ کی تصرف کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ شبلی نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ماہرین کے مطابق 8.3 ارب ڈالر کی رقوم کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک اس وائرس سے 12 افراد کی موت ہو گئی ہے اور یہ کم از کم 15 صوبوں میں پھیل چکا ہے ۔ تقریباً 180 سے زائد لوگ اس سے متاثر ہیں ۔
 



Comments


Scroll to Top