سڈنی : جانوروں میں کتے کو سب سے زیادہ وفادار اور سمجھدار سمجھا جاتا ہے لیکن سوشل میڈی اپر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کتا بائیک چلاتے دکھ رہا ہے ۔ 26 اکتوبر کو اس ویڈیو کو کلارا جوبرگ نے اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا تھا ۔ جسے اب تک 23 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ اس ویڈیو کو ایک کار چالک نے اپنے موبائل سے شوٹ کیا ہے ۔
شروعات میں تو اسے بھی لگ رہا تھا کہ بائیک کو ایک آدمی چلا رہا ہے لیکن جیسے ہی وہ پاس پہنچا ، اس نے دیکھا کہ بائیک کو ایک کتا چلا رہا ہے ۔ یہ واقعی حیران کرنے والا تھا ۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں نے طرح طرح کے کمینٹ کئے ہیں ۔ ایک صارفین نے لکھا ہے ،' مستقبل میں شاید کتے ہی کیب ڈرائیور بنیں گے ۔ ایک دیگر یوزر نے لکھا ہے کہ کتے نے ہیلمیٹ نہیں پہن رکھا ہے ۔
انٹرنیٹ پر ویڈیو آتے ہی آگ کی طرح پھیل گیا ۔ ہر کوئی کتے کو ویڈیو میں بائیک چلاتے دیکھ کر حیران ہے ۔ بتا دیں کہ یہ ویڈیو برازیل کی ہے ۔ برازیل کی سڑکوں پر کتا بائیک چلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔