National News

خاتون کو بے ہوش کر ڈاکٹر نے بنائی فحش ویڈیو ،بلیک میل کر 3 سال تک کرتا رہا جنسی استحصال

خاتون کو بے ہوش کر ڈاکٹر نے بنائی فحش ویڈیو ،بلیک میل کر 3 سال تک کرتا رہا جنسی استحصال

ممبئی : ممبئی کے 58 سالہ ایک ڈاکٹر کو ایک مریض کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی استحصال کرنے اور متاثرہ کی ایک قابل اعتراض ویڈیو کلپ بنا کر اسے دھمکانے کے معمالے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ میگھواڑی پولیس تھانے کے ایک افسر نے بتایا کہ جوگیشوری علاقے میں رہنے والی 27 سالہ خاتون ڈاکٹر دویویدی کے رابطے میں 2015 میں آئی تھی ۔ متاثرہ نے پولیس کے پاس درج کرائی گئی شکایت میں کہا کہ ملزم ڈاکٹر نے کسی بیماری کے علاج کیلئے مئی 2015 میں اسے ایک ٹیکا لگا جس کے بعد وہ اس کے کلینک میں بے ہوش ہوگئی ۔ 

PunjabKesari
افسر نے بتایا کہ اس کے بعد ڈاکٹر نے اس کا مبینہ طور پر جنسی استحصال کیا اور اس وہ گھر لوٹی تو متاثرہ کو اس کے موبائل پر اس کی ایک قابل اعتراض ویڈیو کلپ بھیجی گئی جو ڈاکٹر نے بنائی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ جب متاثرہ نے ملزم سے وہ کلپ مانگی تو ڈاکٹر نے اسے دھمکایا اور کہا کہ اگر وہ اس سے جنسی تعلقات بنائے نہیں رکھتی تو وہ وہ کلپ کو آن لائن سانجھا کر دے گا ۔ اس کے بعد جب کلینک میں کوئی مریض نہیں ہوتا تھا ، تب ملزم نے کئی بار اس کے ساتھ جنسی استحصال کیا ۔ اس درمیان خاتون کی گذشتہ سال دسمبر میں شادی ہوگئی اور وہ اپنگر ملاڈ میں اپنے شوہر کے گھر چلی گئی ۔ 

PunjabKesari
افسر نے بتایا کہ ملزم نے حال ہی میں پھر متاثرہ سے رابطہ کیا اور جنسی تعلقات بنانے کے لئے دباؤ بنانے لگا ۔ خاتون نے جب انکار کردیا تو اس نے پھر ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی دی ۔ خاتون کے شوہر کو تین اکتوبر کو اس کے فون میں ایک ویڈیو کلپ بھیجی گئی جب متاثرہ کے شوہر نے اس سے اس بارے میں پوچھ تاچھ کی تو خاتون نے اسے ملزم کے بارے میں بتایا ۔ اس کے بعد خاتون کا شوہر اسے میگھواڑی پولیس تھانے لے کر گیا اور اس نے ڈاکٹر کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی ۔ شکایت کی بنیاد پر ملزم کو سنیچر کے روزگرفتار کیا گیا ۔ 



Comments


Scroll to Top