ممبئی: کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری کے کئی اسٹارز اور ان کے اہل خانہ کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ حال ہی میں ، بالی وڈ اداکارہ دشا پٹانی کے والد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اترپردیش کے محکمہ بجلی میں ویجی لنس یونٹ کے 3 افسران نے کورونا کو مثبت نکلے ہیں۔
تین افسروں میں دشا پٹا نی کے والد بھی شامل ہیں ۔ اس بات کو لیکر محکمہ کے سبھی لوگ خوفزدہ ہیں۔ فی الحال زونل چیف انجینئر آفس کو 48 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔ اس بات کی جانکاری ڈسٹرکٹ سرویلانس آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے دی ہے ۔
ڈاکٹر اشوک کمار نے بدھ کے روز بتایا کہ دشا کے والد جگدیش چندر پٹانی اور محکمہ کے دو دیگر افسر ٹرانسفارمر گھوٹالے کی جانچ کے لئے لکھنؤسے یہاں آئے تھے۔ تینوں افسران کی جانچ رپورٹ سے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جانکاری کے لئے بتادیںکہ دشا پٹانی کے والد یوپی پاور ڈیپارٹمنٹ کے ویجی لینس یونٹ میں ڈپٹی ایس پی ہیں۔
کام کی بات کریں تو دشا اب سلمان خان کے ساتھ فلم رادھے میں نظر آئیں گی۔دشا باغی 2 ، منگل ، بھارت، کنگ فو یوگا جیسی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔