Latest News

گائے کا گوشت کھانے والوں کو دلیپ گھوش کی صلاح: کتے کا گوشت کھاؤ ، کوئی نہیں روکے گا

گائے کا گوشت کھانے والوں کو دلیپ گھوش کی صلاح: کتے کا گوشت کھاؤ ، کوئی نہیں روکے گا

نیشنل ڈیسک : بھاجپا لیڈر اپنے بیانات کو لے کر اکثر چرچا میں رہتے ہیں ۔ اب بھاجپا کے مغربی بنگال کے صدر دلیپ گھوش ایک بیان دیکر تنازعہ میں گھر گئے ہیں ۔ انہوں نے ایک جلسے میں کہا کہ کچھ لوگ روڈ پر گائے کا مانس کھاتے ہیں میں ان ے کہنا چاہوں گا کہ وہ کتے کا مانس بھی کھائیں انہیں کوئی نہیں روکے گا ۔ 

PunjabKesari
گھوش نے بردمان میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گائے ہماری ماتا (ماں) ہے ۔ ہم گائے کے دودھ کا استعمال کرتے ہیں ۔ اس لئے اگر کوئی بھی میری ماں کے ساتھ غلط برتاؤ کرتا ہے تو میں ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کروں گا ، جیسا کیا جانا چاہئے ۔ اس دوران انہوں نے ان لوگوں کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس لئے مانس کھاتے ہیں کہ ان کی صحت ٹھیک رہے گی تو انہیں روڈ کی جگہ اپنے گھر کھانا چاہئے ۔ 
دلیپ گھوش یہیں نہیں رکے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی نسل کی گائے ماتا نہیں ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top