National News

دگ وجے سنگھ کا وزیر اعظم پر طنز- ہندوتو کے لئے پیاز لہسن مت کھانا ، یہ ہماری ثقافت کے لئے اچھا نہیں

دگ وجے سنگھ کا وزیر اعظم پر طنز- ہندوتو کے لئے پیاز لہسن مت کھانا ، یہ ہماری ثقافت کے لئے اچھا نہیں

بھوپال:پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر عام لوگ پریشان ہیں۔وہیں پیاز پر سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگرس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر پیاز کی قیمتوں کو لے کر حملہ بولا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ  دگ وجے سنگھ نے پیاز  کوہندوتو سے جوڑ کر وزیر اعظم  مودی پر طنز کسا ہے۔

https://twitter.com/digvijaya_28/status/1201659916932403200?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1201659916932403200&ref_url=https%3A%2F%2Fmp.punjabkesari.in%2Fmadhya-pradesh%2Fnews%2Fdigvijay-singh-s-taunt-on-pm-modi-1091577
سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کہا مودی جی کو پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے بھاشن  دینا چاہئے، اب انہیں پیاز کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔یہ ہماری صحت اور ثقافت کے لئے اچھا نہیں ہے۔دراصل، دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اب مودی جی کو کہنا چاہئے ''  بھائیوں اور بہنوں ہندوتو کو پورا اپنانا ہے تو پیاز لہسن نہیں کھانا چاہئے، ہماری صحت اور ثقافت کے لئے  اچھا نہیں ہے، بائیکاٹ کرو۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ گزشتہ چند دنوں میں پیاز کی قیمتوں میں مسلسل  اضافہ ہوا ہے ۔ بھوپال میں پیاز کی قیمت 100  روپے کلو پہنچنے والی ہے۔مہنگائی نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ متوسط طبقہ کا بجٹ بگڑ گیا ہے، عالم یہ ہے کہ چور سونے چاندی کے ساتھ ساتھ اب کھیتوں سے پیاز بھی چرانے لگے ہیں۔



Comments


Scroll to Top