Latest News

سابق ہندوستانی کوچ کا بیان- دھونی جیسا انسان نہیں دیکھا، میرے لئے ردکر دی تھی ٹیم کی ضروری ٹرپ

سابق ہندوستانی کوچ کا بیان- دھونی جیسا انسان نہیں دیکھا، میرے لئے ردکر دی تھی ٹیم کی ضروری ٹرپ

اسپورٹس ڈیسک:  ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  مہندر سنگھ دھونی ٹیم کی بہترین  قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی ساتھیوں کی حمایت میں کھڑے ہونے کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔ دھونی سے متعلق ایسا ہی ایک قصہ سابق ٹیم انڈیا کے سابق کوچ گیری کسٹرن نے شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دھونی جیسے شخص کو نہیں دیکھا جس نے میرے لئے  ایک ضروری سفر اس لئے منسوخ کر دیا تھا، کیونکہ مجھے اور پیڈی اپٹن اور ایرک سیمنس کو اس میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

PunjabKesari
کسٹرن  نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دھونی کی وفاداری انہیں بہت خاص بنا تی ہے اور آج تک انہوں نے  ان  کے جیسا شخص کبھی نہیں دیکھا۔ کسٹرن نے کہا کہ وہ ٹیم کے بارے میں بہت کچھ سوچتے تھے اور ایک رہنما کی حیثیت سے شاندار تھے۔ انہوں نے کہا  کہ ورلڈ کپ سے پہلے پوری ٹیم کو بنگلور کے فلائٹ اسکول جانے کی دعوت دی گئی تھی۔ سکیورٹی کی وجوہات کے سبب  ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل غیر ملکیوں ،  جس میں پیڈی اپٹن اور ایرک سمنس کو  تھے  کو جانے اجازت نہیں تھی۔

PunjabKesari
انہوںنے کہا کہ  جس دن ٹیم کو جانا تھا ، اسی دن دھونی کو اس کے بارے میں پتہ چلا۔ میں کبھی نہیں بھول سکتا کہ دھونی نے وہ پوری ٹرپ ہی رد کر دی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ  ہم تینوں بھی ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کا پریوار ہیں، اگر ہمیں اجازت نہیں تو کوئی بھی اس ٹرپ پر نہیں جائے گا ۔
 



Comments


Scroll to Top