Latest News

دھونی نے خریدی 20 سال پرانی ہندوستانی فوج کی گاڑی ، دیکھیں تصویریں

دھونی نے خریدی 20 سال پرانی ہندوستانی فوج کی گاڑی ، دیکھیں تصویریں

سپورٹس ڈیسک : کرکٹ کے ساتھ ساتھ کاروں اور موٹر سائیکلوں کے شوقین سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی  حال ہی میں نسان جونگا گاڑی چلاتے نظر آئے ۔ ہندوستانی فوج کے ذریعے استعمال کی جا چکی یہ گاڑی اب دھونی کی کاروں میں شامل ہوگئی ہے ۔ جونگا کا پورا نام جبل پور آرڈنینس  اینڈ کیرج اسمبلی ہے ۔ 

PunjabKesari
پنجاب کے ایک شخص سے خریدی جونگا
رپورٹس کے مطابق دھونی نے پنجاب کے ایک شخص  سے یہ گاڑی خریدی ہے اور قریب یہ 20 سال پرانی ہے ۔ جاپانی کار کمپنی نسان کے پلیٹ فارم پی 60 پر تیار کی گئی اس کار کو فوج نے 1999 میں اس کی خریداری بند کردی تھی جس وجہ سے اسے بند کردیا گیا ۔ 
مداحوں نے دھونی اور ان کی نئی گاڑی کے ساتھ کھنچوائی تصویریں

Image result for dhoni army car
اپنے ہوم ٹاؤن میں اس گاڑی کی رائیڈ کے دوران دھونی اپنے گھر کے پاس والے پٹرول پمپ پر پہنچے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا ۔ اس دوران مداحوں نے ان کے اور ان کی گاڑی کے ساتھ جم کر تصویریں کھنچوائیں  اور آٹو گراف لئے ۔ 



Comments


Scroll to Top