Latest News

اپنی'' بسنتی'' کے لئے'' ویرو'' بنے دھر میندر۔ کہا، ہیما مالنی کو نہیں جتایا تو ٹینکی پر چڑھ جاؤں گا

اپنی'' بسنتی'' کے لئے'' ویرو'' بنے دھر میندر۔ کہا، ہیما مالنی کو نہیں جتایا تو ٹینکی پر چڑھ جاؤں گا

لوک سبھا الیکشن کے لئے سبھی سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔  الگ الگ طریقوں سے لیڈران لوگوں سے وٹ مانگ رہے ہیں۔ وہیںہندی سنیما کے ہی مین دھرمیندر اتوار کو اپنی بیوی ہیما مالنی کے حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے متھرا پہنچے ۔ انتخابی جلسے میں دھرمیندر نے فلمی انداز میں ہیما کے لئے ووٹ اپیل کی۔ دھرمیندر نے فلم شعلے کے ویرو کے انداز میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ دھرمیندر نے گاؤں والوں سے اپنی بسنتی کے لئے ووٹ  کی اپیل کرتے ہوئے کہا ''گاؤں والوں اگر آپ نے ہیما مالنی کو اچھے ووٹوں سے نہیں جتایا تو اس گاؤں میں جو ٹینک ہے نا ... میں اس پر چڑھ جاؤں گا۔
فلم اداکار دھرمیندر نے کہا کہ پنجاب سے آسام تک اور کنیا کماری سے کشمیر تک ہر بچے، بزرگ اور نوجوان بھارت کو اپنی ماں سمجھے اور بھارت ملک کی ترقی کے لئے جی جان سے محنت کرے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دھرمیندر نے کئی اور  فلمی ڈائیلاگ بھی بولے، جن پر پبلک نے جم کر تالیاں بجائیں۔
 



Comments


Scroll to Top