ممبئی : مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ذریعے تجویز کردہ محکموں کے بنٹوارے کو منظوری دے دی ہے ۔ راج بھون کے ترجمان نے یہ جانکاری دی ۔ ادھو ٹھاکرے کی طرف سے سنیچر کی شام کو ان کے پاس تجویز پیش کی تھی ۔ شرد پوار کے قیادت والی این سی پی ( نیشنلسٹ کانگرس پارٹی) کو زیادہ اہم محکمے ملے ہیں ۔
اجیت پوار وزیر خزانہ ، انل دیش مکھ ، وزارت داخلہ ، آدتیہ راج ٹھاکرے ، وزارت سھاٹ اور ماحولیات ، بالا صاحب تھوراٹ وزارت محصول (ریونیو)۔
بتا دیں کہ صوبہ میں اپوزیشن جماعت بھاجپا ایک مہینے سے زیادہ سے اقتدار میں ہونے کے باوجود محکموں کے بنٹوارے میں تارخیر کیلئے مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ شو سینا ، این سی پی کے دو دوے ارکان کے ساتھ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے 28 نومبر کو حلف لیا تھی ۔ اس کے بعد 30 دسمبر کو کابینہ کی توسیع کی گئی تھی ۔