Latest News

پاکستان میں ڈینگو کا قہر، 66 افراد کی موت

پاکستان میں ڈینگو کا قہر، 66 افراد کی موت

اسلام آباد:پاکستان میں اس سال ابھی تک ڈینگو میں 44ہزار سے زیادہ لوگ مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے 66لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اس سے پہلے سال 2011میں پاکستان میں ڈینگوکے 27ہزار معاملے ریکارڈ کئے گئے تھے لیکن اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 370تھی ،جو حالیہ تعداد سے تقریبا ًچھ گنا زیادہ تھی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے امراض کی نگرانی کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر نے روزنامہ ڈان کو ایک اطلاع میں بتایا کہ اس سال دنیا بھر میں ڈینگو کے معاملوں کی بیحد تشویش ناک تعداد درج ہوئی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں دیگر ملکوں کے مقابلے بہت زیادہ بہتری ہوئی ہے۔
ڈاکٹر صفدر نے بتایا کہ اس سال ڈینگو کی زد میں 44ہزار افراد آئے ہیں اور اس بیماری سے 66لوگوں کی جان جاچکی ہے۔سندھ میں ڈینگو سے کم از کم 26افراد کی موت ہوئی ہے،اسلام آباد میں 22،پنجاب میں 14،بلوچستان میں تین اور ایک دیگر علاقے میں یہ اموات ہوئی ہیں۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں ڈینگو مچھر کے پیداہونے کا موسم تقریباً ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا واحد شہر ہے جہاں سندھ سے نہ صرف 94فیصد معاملے سامنے آئے بلکہ رواں مالی سال کے آخر تک ڈینگو کے معاملوں میں تسلسل برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
حالیہ  سال میں مہیا اعدادو شمار کے مطابق ملک میں ڈینگو کے کل 44415معاملے سامنے آچکے ہیں۔ اس میں اسلام آباد سے 12433 معاملے،سندھ سے 10142،پنجاب سے 9260،خیبر پختونخوا سے 7346اور بلوچستان سے 3051معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے علاوہ 3383معاملے دیگر علاقوں سے آئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top