Latest News

شہریت ترمیمی بل پر سلگ رہا آسام :دورہ منسوخ کرسکتے ہیں جاپان کے وزیر اعظم

شہریت ترمیمی بل پر سلگ رہا آسام :دورہ منسوخ کرسکتے ہیں جاپان کے وزیر اعظم

نیشنل ڈیسک : شہریت ترمیمی بل (کیب ) صدر رامناتھ کووند کے دستخط کے بعد اب قانون بن گیا ہے لیکن اس کو لے کر آسام اور شمال مشرقی صوبوں میں زوردار مخالفت جاری ہے ۔ کیب پر آسام میں ہورے پر تشدد مظاہروں کے درمیان خبر ہے کہ جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے  ہندوستان کا دورہ منسوخ کر سکتے ہیں ۔ شنجو آبے گواہاٹی میں بگڑتے سکیورٹی حالات کی وجہ سے ہندوستان دورہ منسوخ کرنے پر غور کررہے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ میں آئی ایک خبر میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔ 

PunjabKesari
آبے کو 15 سے 17 دسمبر تک وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ سالانہ شکھر گفت شنید کیلئے ہندوستان آنا ہے ۔  دونوں لیڈروں کے درمیان میٹنگ گواہاٹی میں ہونی ہے ۔ 
آسام میں شہریت ترمیمی بل کو لے کر گذشتہ دو دنوں سے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں ۔ ہزاروں لوگ اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ جاپان کے جی جی پریس کے مطابق شنجو آبے ہندوستان کا اپنا دورہ رد کرنے پر غور کررہے ہیں کیونکہ گواہاٹی میں سکیورٹی حالات ہوگئے ہیں ۔ جی جی پریس کے مطابق جاپان اور ہندوستان حکومتیں آخری امکانات کی تلاش کررہی ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top