Latest News

ہندوستانی ہائی کمیشن نے کیا  پاکستان میں پھنسے 60 ہندوستانی شہریوں کی وطن واپسی کا مطالبہ

ہندوستانی ہائی کمیشن نے کیا  پاکستان میں پھنسے 60 ہندوستانی شہریوں کی وطن واپسی کا مطالبہ

نئی دہلی: پاکستان میںہندوستانی ہائی کمیشن نے وہاں پھنسے اپنے 60 شہریوں کی وطن واپسی کے لئے پاکستان کی وزارت خارجہ کو ایک اعتراض نامہ جاری کیا ہے۔ صرف یہی نہیں ، ہائی کمیشن نے جلد از جلد شہریوں کی وطن واپسی کے لئے تاریخ دینے کو بھی کہا ہے۔ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے یہ  جانکاری دی ہے ۔
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق ، اسلام آباد میں ہندوستانی   ہائی کمیشن نے پاکستان کی وزارت خارجہ سے کہا کہ وہ پاکستان میں پھنسے 60 ہندوستانی شہریوں کی وطن واپسی کو یقینی بنائے۔ در  اصل ، 19 اکتوبر کو ، 363  ہندوستانی  لوگ  نوری ویزا لے کر پاکستان گئے تھے لیکن کورونا بحران اور دیگر وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں پھنس گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ، اس کے پاس ہندوستان کا طویل مدتی ویزا ہے۔
کچھ اطلاعات کے مطابق ، ان میں سے کئی   افراد  کی نوری ویزا کی میعاد بھی ختم ہوگئی ہے۔ یہ 60  ہندوستانی شہری پاکستانی نوری ویزا رکھنے والوں کے  خاندانی ممبریا ان کے  رشتہ دار ہیں۔ ان خاندانوں نے درخواست کی ہے کہ انہیں ایک ساتھ  ایک ہی دن سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے کیوں کہ ان خاندانوں میں بہت سے چھوٹے بچے اور بزرگ ہیں جو اکیلے سفر نہیں کرسکتے ہیں۔ پینچ اس بات پر پھنسا ہے کہ اگر کچھ کو ہندوستان آنے کی اجازت دی گئی تو باقی  لوگ وہاں چھوٹ جائیں گے 
 بتادیں کہ بہت سارے پاکستانی ایسے ہیں جو طویل مدتی ویزوں پر ہندوستان میں مقیم ہیں۔ جب انہیں کسی کام کے لئے پاکستان کا سفر کرنا پڑتا ہے ، تو انہیں نوری ویزا دیا جاتا ہے۔ نوری ویزا یعنی  ' نو آبجیکشن ٹو ریٹرن انڈیا ' ویزا  ۔ یہ ویزا حکومت ہند  ان پاکستانیوں کو دیتی ہے جنہوں نے ہندوستانی شہری سے شادی کی ہے اور طویل مدتی ویزا کے ساتھ ہندوستان میں مقیم ہیں۔
ان لوگوں کو پاکستان جانے کے لئے نوری ویزا لینا پڑتا ہے جب تک کہ انہیں ہندوستان کی شہریت نہیں مل جاتی ہے۔ بہت سارے ہندو خاندان ایسے بھی ہیں جن کو ہندوستان کی شہریت نہیں ملی ہے۔ وہ طویل مدتی ویزا لے کر ہندوستان آئے ہیں اور یہاں  کی مٹی میں رچ  بس گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگ نوری ویزا پر پاکستان گئے تھے اور کورونا پابندیوں کی وجہ سے وہیں پھنس گئے ہیں۔ اب وہ رشتہ دراوں کے ساتھ  پاکستان میں ہی پھنس گئے ہیں ۔
 



Comments


Scroll to Top