Latest News

جے این یو تشدد پر دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر، کرائم برانچ کرے گی معاملے کی جانچ

جے این یو تشدد پر دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر، کرائم برانچ کرے گی معاملے کی جانچ

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اتوار کو ہوئے تشدد معاملے میں دہلی پولیس نے پیر کو ایف آئی آر درج کی۔دہلی پولیس نے یہ معاملہ کرائم برانچ کے حوالے کر دیا ہے۔اس معاملے کی پوری جانچ اب کرائم برانچ کرے گی ۔
پولیس کے ایک اہلکار نے کہا کہ جے این یو تشدد معاملے میںفساد پھیلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسی  دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کو جے این یو تشدد کو لے کر کئی شکایات ملی تھیں اس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اس پورے معاملے پر مرکزی حکومت نظر بنائے ہوئے ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے دہلی پولیس سے اس معاملے میں رپورٹ مانگی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top