Latest News

دہلی پولیس نے دی ریلی کی اجازت، یوگیندر یادو نے کہا- پرامن طریقے سے نکلے گی یوم جمہوریہ پریڈ

دہلی پولیس نے دی ریلی کی اجازت، یوگیندر یادو نے کہا- پرامن طریقے سے نکلے گی یوم جمہوریہ پریڈ

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں ہونے والی کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کو پولیس کی طرف سے اجازت مل گئی ہے۔ اتوار کو اس کی جانکاری سوراج انڈیا کے یوگیندر یادو  نے دی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ریلی پرامن طریقے سے نکالی جائے گی۔ وہیں، معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر خاصی مستعد ہے۔ پولیس نے جوانوں نے یوم جمہوریہ پر الرٹ رہنے کے احکامات دیئے ہیں۔ ذرائع سے خبر ملی تھی کہ پولیس نے تین راستوں پر کسانوں کو ریلی نکالنے کی اجازت دی تھی۔
صحافیوں سے بات چیت کے دوران یوگیندر یادو نے کہا، آج دہلی پولیس کے افسران کے ساتھ چھوٹی سی میٹنگ تھی۔ انہوں نے اطلاع دی ہمیں پولیس کی طرف سے ٹریکٹر ریلی کے لئے باضابطہ اجازت مل گئی ہے۔ اسی دوران انہوں نے کہا جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا کہ کسان یوم جمہور پریڈ 26 جنوری کو پرامن طریقے سے منعقد ہوگی۔ صبح کسانوں نے پولیس کو تحریری درخواست دے کر ریلی کے لئے اجازت مانگی تھی۔

Will march into Delhi with tractor parade on Republic Day if demands not  met: Farmer unions to govt | farmers protest
دہلی پولیس کی طرف سے کسانوں کو 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی کی اجازت مل گئی ہے۔ اسی درمیان دہلی پولیس کمشنر نے جوانوں سے محتاط رہنے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا، یوم جمہوریہ پریڈ کی سیکورٹی کے لئے تعینات سی آر پی ایف اور دوسرے اہلکاروں کے سبھی افسران اور جوان تیار رہیں گے۔ انہوں نے کہا، کسان ٹریکٹر ریلی سے متعلق افسران اور جوان فوری نوٹس پر قانون اور لا اینڈ آرڈر کے لئے تیار رہیں۔
ان راستوں پر نکلے گی ٹریکٹر ریلی
تجویز کی شروعات سے ہی کسان راجدھانی کی آوٹر رنگ روڈ پر ریلی نکالنے کی بات کہہ رہے تھے، لیکن دہلی پولیس نے سیکورٹی وجوہات سے اس شاہراہ پر ٹریکٹر پریڈ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق، پولیس اور کسانوں کے درمیان آپسی رضا مندی سے جو روٹس طے ہوئے ہیں۔
سنگھو بارڈر: سنگھو بارڈر سے ٹریکٹر پریڈ چلے گی، جو سنجے گاندھی ٹرانسپورٹ، کنجھاوالا، بوانا، اوچندی بارڈر ہوتے ہوئے ہریانہ میں چلی جائے گی۔
ٹکری بارڈر: ٹکری بارڈر  سے ٹریکٹر پریڈ ناگلوئی، نجف گڑھ، جھڑودا، بادلی ہوتے ہوئے کے ایم پی پر چلی جائے گی۔
غازی پور- یوپی گیٹ: غازی پور یوپی گیٹ سے ٹریکٹر پریڈ اپسرا بارڈر غازی آباد ہوتے ہوئے یوپی کے ڈاسنا میں چلی جائے گی۔



Comments


Scroll to Top