نئی دہلی : دہلی میٹرو سٹیشن پر اس وقت ہلچل مچ گئی جب سی آئی ایس ایف جوانوں نے ایک 19 سالہ نوجوان کو غیر قانونی طور 50 لاکھ روپے نقد لے کر جاتے ہوئے پکڑ لیا ۔ افسروں کے مطابق نوجوان لڑکے گجرات میں واقع ٹرانسپورٹر کی طرف سے یہ روپے لے کر جارہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھاکر دلیپ نام کا یہ شخص ایک بیگ لے کر چاندنی چوک جانے کیلئے بارا کھمبا میٹرو سٹیشن پہنچا جہاں اسے پکڑ لیا گیا ۔
سی آئی ایس ایف نے 500,200,100 روپے کے نوٹ والے کل 50 لاکھ روپے بیگ سے برآمد کئے ۔ اتنی بڑی رقم لے کر جانے کے بارے میں واجب جانکاری نہ دے پانے پر شخص کے مالک کو طلب کیا گیا ۔ سی آئی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ شخص کے ڈائریکٹر جلپیش کے بی پٹیل ( 32 ) سٹیشن پہنچے اور انہوں نے بتایا کہ وہ ٹرانسپورٹ کمیشن کے کاروبار سے جڑے ہیں اور احمد آباد کے اپنے مالک دھرو بھائی پول کے حکم پر نقدی کا لین دین کرتے ہیں ۔ یہ نقدی بھی کاروباری کاموں کیلئے چاندنی چوک بھیجی جارہی تھی ۔
محکمہ انکم ٹیکس کو سونپ دیا گیا یہ معاملہ
انہوں نے بتایا کہ مناسب وجوہات کا پتہ نہیں چلنے اور نقدی سے جڑے دستاویزات نہیں ہونے پر پوری رقم اور اس معاملے کو محکمہ انکم ٹیکس کو سونپ دیا گیا ہے ۔ سرکار نے 2017 کے بعد سے بلیک منی کی جانچ سے جڑے قانونی حل کے تحت ایک بار میں دو لاکھ روپے سے زیادہ کی نقد رقم کے لین دین پر پابندی لگائی ہے ۔