Latest News

جعفرآباد احتجاج کے جواب میں بھاجپا لیڈر کپل مشرا کا دھرنا، موجپور چوراہے کو کیا بند

جعفرآباد احتجاج کے جواب میں بھاجپا لیڈر کپل مشرا کا دھرنا، موجپور چوراہے کو کیا بند

نئی دہلی :جعفرآباد میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے  اے )کے خلاف شروع ہوئے  مظاہرے کی مخالفت میں بی جے پی لیڈر کپل مشرا اپنے حامیوں کے ساتھ سڑک پر اتر آئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے کہا ہے کہ جعفرآباد مظاہرے  کے جواب میں وہ اپنے حامیوں کے ساتھ  سی اے اے کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی میں دوسرا شاہین باغ نہیں بننے دیں گے۔

https://twitter.com/KapilMishra_IND/status/1231525798886039552?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231525798886039552&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-jafrabad-caa-protest-bjp-leader-kapil-mishra-pro-caa-protest-call-1-1166305.html
تازہ رپورٹ کے مطابق مو جپورچوراہے پر ٹریفک دونوں طرف سے بند کر دیا ہے۔ ہندو تنظیموں سے وابستہ لوگ موجپور چوراہے پر سی اے اے کی حمایت میں سڑکوں پر بیٹھ گئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر کپل مشرا بھی اپنے حامیوں کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔ دھرنے میں موجود لوگ support CAAکا نعرہ لگا رہے ہیں۔ موجپور  چوک سے نصف کلومیٹر کے فاصلے پر ہی جعفرآباد میٹرو اسٹیشن ہے۔ یہاں پر سی اے اے کی مخالفت میں  مظاہرے  ہو رہا ہے۔ کپل مشرا نے کہا کہ دہلی میں دوسرا شاہین باغ نہیں بننے دیں گے۔

PunjabKesari
جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے ہفتہ کی  آدھی رات سے مسلم خواتین  سی  اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں اور میٹرو سٹیشن کے نیچے بیٹھ گئیں ہیں۔ اس کی وجہ سے یہاں سے موجپور اور جمنا وہار جانے والا راستہ بند ہو گیا ہے ۔اس سے یہاں سے گزرنے والے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

https://twitter.com/KapilMishra_IND/status/1231487062756515840?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231487062756515840&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-jafrabad-caa-protest-bjp-leader-kapil-mishra-pro-caa-protest-call-1-1166305.html
دہلی میٹرو نے سیکورٹی وجوہات نے جعفرآباد میٹرو سٹیشن کو بند کر دیا ہے۔ اس وقت نہ تو اس سٹیشن پر میٹرو رک رہی ہے اور نہ ہی یہاں سے  مسافرمیٹرو خدمات لے پا رہے ہیں۔
بی جے پی لیڈر اور دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران ماڈل ٹان سے بی جے پی امیدوار رہے کپل مشرا نے اپنے حامیوں کو جعفرآباد پہنچنے کو کہا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'آج ٹھیک تین بجے  جعفرآباد کے جواب میں جعفرآباد کے ٹھیک سامنے موجپور چوک کی ریڈ لائٹ پر سی اے اے کی حمایت میں ڈنکے کی چوٹ پر ہم لوگ سڑک پر اتریں گے آپ تمام مدعو ہیں۔



Comments


Scroll to Top