Latest News

دہلی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،  فلم ''چھپاک'' میں  وکیل کو کریڈٹ دینے کا دیا حکم

دہلی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،  فلم ''چھپاک'' میں  وکیل کو کریڈٹ دینے کا دیا حکم

نئی دہلی: دہلی ہائی  کورٹ نے دیپکا پادکون کی اداکاری والی  فلم 'چھپا  کے پروڈیوسرز کو ہدایت دی کہ فلم کے لئے مہیا کرائی گئی معلومات کے ایسڈ حملے کی متاثرہ لکشمی اگروال کی وکیل ارپنا بھٹ کو کریڈٹ دیں۔یہ فلم لکشمی اگروال کی زندگی پر مبنی ہے۔عدالت نے ہدایت دی کہ فلم کے لئے متاثرہ کی طرف سے جو معلومات دی گئیں ان کا سہرا اور کریڈٹ  ان کی  وکیل کو  ارپنا بھٹ کو دیا جائے۔
جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ نے کہا کہ 15 جنوری تک سینما گھروں میں چل رہی فلموں کے اوقات  میں تبدیلی کی جائے۔عدالت نے فلم کے پروڈیوسر فاکس سٹار اسٹوڈیو کی اس درخواست پر یہ حکم دیا، جس میں ایک نچلی عدالت کے جمعرات کے اس حکم کو چیلنج دیا گیا تھا ، جس میں عدالت نے م پروڈیوسرز سے ایڈووکیٹ ارپنا بھٹ کی فلم  میں  شراکت کو پہچان دینے کے لئے کہا تھا۔فلم تھیٹر میں جمعہ کو ریلیز ہوئی۔



Comments


Scroll to Top