نئی دہلی :دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر شاندار جیت حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی عام آدمی پارٹی نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ دہلی اسمبلی کے حتمی انتخابی نتائج تو نہیں آئے، لیکن اب تک ملے رجحانات کے مطابق دہلی میں پھر سے کیجریوال حکومت اقتدار میں واپسی کر رہی ہے ۔اب تکے ملے رجحانات میں عام آدمی پارٹی(آپ) کو 57 ، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )کو 13 سیٹیں ملتی دکھائی دے رہی ہیں۔ جبکہ کانگرس کی جھولی خالی ہے ۔
نتائج کے خوش ہو کر پارٹی کے دفتر میں عام آدمی پارٹی کے کارکن ہولی منا رہے ہیں اور ڈھول ناچ گانا جاری ہے۔جشن کے درمیان آپ کے دفتر میں ایک پوسٹر دکھائی دے رہا ہے، جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی تصویر چسپاں ہے۔ پوسٹر پر لکھا ہے، 'کرنٹ لگا ہے'۔ عام آدمی پارٹی کے کارکن ناچ گا رہے ہیں اور اس پوسٹر کو لہرارہے ہیں۔
https://twitter.com/ANI/status/1227126351007641600?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1227126351007641600&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-elections-result-aam-aadmi-party-amit-shah-shaheen-bagh-current-1-1162944.html
در اصل دہلی میں شاہین باغ کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے مدعا بنایا تھا اور خود مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی آپ حکومت پر حملہ بولا تھا۔ایک اجتماع میں امت شاہ نے کہا تھا، 'دہلی والوں ای وی ایم کے بٹن کو اتنی زور سے دبانا کہ ووٹ یہاں دڈلے اور کرنٹ شاہین باغ میں لگے۔شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کر رہے شاہین باغ کے مظاہرین پر بھارتیہ جنتا پارٹی نشانہ لگارہی تھی ۔ امت شاہ سے لے کر کپل مشرا، پرویش ورما سمیت ہر لیڈر نے شاہین باغ مظاہرے کو عام آدمی پارٹی سپانسرڈ بتا دیا تھا۔