Latest News

دہلی اسمبلی انتخابات: ابتدائی رجحانات میں ''آپ'' کو اکثریت، بی جے پی دوسرے نمبر پر، دیکھیں کون کتنے آگے

دہلی اسمبلی انتخابات: ابتدائی رجحانات میں ''آپ'' کو اکثریت، بی جے پی دوسرے نمبر پر، دیکھیں کون کتنے آگے

نئی دہلی :دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے ابھی تک ملے رجحانات کے مطابق عام آدمی پارٹی  (آپ)ایک بار پھر بڑی جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے منگل کی صبح آٹھ بجے 21 مراکز پر ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی جیسے ہی شروع ہوئی آپ نے نے اپنا کھاتہ کھولتے ہوئے بی جے پی اور کانگرس کو شکست دی۔ اگرچہ دوپہر بعد تصویر واضح ہو گی اور فائنل رزلٹ آئیں گے لیکن اب تک کے رجحانات میںآپ کو اکثریت مل رہی ہے  اور بی جے پی  دوسرے نمبرپر   ہے ۔جبکہ کانگرس کی جھولی ابھی خالی ہے۔
اروند کیجریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی  اب تک  ملے رجحانات کے  مطابق 36 کے اکثریتی نمبر کو عبور کر چکی ہے اور قریب 56نشستوں پر برتری حاصل کررہی ہے ، جبکہ بی جے پی اپنے 2015 سے بڑے پیمانے پر بہتری میں ہے اور 14 نشستوں پر آگے ہے۔ اور کانگرس کے کھاتے ہیں کچھ نہیں ہے۔

  • عام آدمی پارٹی 56 نشستوں پر آگے ہے
  • بی جے پی 14 سیٹوں پر 
  • کانگرس  کے کھاتے میںکچھ نہیں

اہم امیدواروں میں ، آپ کے اروند کیجریوال اور راگھو چڈھا ، اور بی جے پی کے کپل مشرا اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں سب سے آگے ہیں۔ آپ کے قائدین  نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا ،پٹپر گنج میں بی جے پی امیدواروں کے خلاف قریبی مقابلہ میں مصروف ہیں۔ اہم نشستوں میں ، آپ کے رہنما امانت اللہ خان اوکھلا سے بی جے پی کے براہم سنگھ کے خلاف آگے ہیں۔
بتا دیں کہ ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی ( آپ )کی حکومت بننے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ تاہم، بی جے پی کے رہنما مسلسل دعویٰ کر رہے تھے کہ سارے ایگزٹ پول غلط ہو جائیں گے اور بی جے پی حکومت بنائے گی۔ لیکن انتخابات کے نتائج میں بی جے پی پچھڑ گئی ہے اور آپ بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کی جانب آگے بڑھ رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top