Latest News

دہلی میں ووٹنگ کی رفتار ہوئی سست، دو پہر 3 بجے تک ہوئی  30 فیصد ووٹنگ

دہلی میں ووٹنگ کی رفتار ہوئی سست، دو پہر 3 بجے تک ہوئی  30 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی: دہلی میں اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری ہے ۔ دہلی ووٹنگ کی رفتار دو پہر میں سست پڑ گئی ، کیونکہ دو پہر 3 بجے تک30  فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔  جبکہ دو پہر 1 بجے تک 19 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی ۔پولنگ مراکز کے باہر آہستہ آہستہ لوگوں کی بھیڑ بڑھتی جارہی ہے۔اس انتخاب میں 1.47 کروڑ لوگ ووٹ کا حق استعمال کے قابل ہیں جو 672 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ دہلی کی 70 نشستوں کے لئے حکمران عام آدمی پارٹی(آپ)، اپوزیشن بی جے پی اور کانگرس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔ انتخابی حکام نے بتایا کہ پولنگ شام چھ بجے ختم ہو گی۔
اس دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر ، دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، چیف سیکرٹری وجے کمار دیو، سابق صدر حامد انصاری کے علاوہ کئی دیگر لیڈروں نے ووٹ دیا۔ سابق نائب صدر حامد انصاری اور بی جے پی کے قومی سیکرٹری رام لال ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹنگ کے پہلے گھنٹے میں  پولنگ سٹیشن کے باہر قطار میں کھڑے رہے۔
خاندان کے ساتھ کیجریوال نے ڈالا ووٹ
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اپنے پورے خاندان کے ساتھ سول لائنس پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا ہے۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے کیجریوال نے ماں کا آشیرواد لیا، پاؤں چھوئے اور ووٹ ڈالنے نکلے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران کیجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ انہیں امید ہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی میں تیسری بار حکومت بنائے گی۔ کیجریوال نے سول لائنس علاقے میں ایک پولنگ سٹیشن پر بیوی سنیتا اور بیٹے پلکت کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ دہلی کے لوگ آپ حکومت کے کاموں کی بنیاد پر ووٹ کریں گے۔دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے. ووٹوں کی گنتی منگل کو ہوگی۔
 



Comments


Scroll to Top