Latest News

دہلی دھماکہ : پی ایم مودی نے کی سی ایس ایس کی اہم میٹنگ، کہا- قصور وار دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کریں گے ختم

دہلی دھماکہ : پی ایم مودی نے کی سی ایس ایس کی اہم میٹنگ، کہا- قصور وار دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کریں گے ختم

نیشنل ڈیسک: دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز ہوئے خوفناک کار دھماکے کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز نئی دہلی میں ایک اعلی سطحی جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے اس دوران سکیورٹی پر کابینہ کمیٹی (سی سی ایس)کی اہم میٹنگ کی، جہاں انہوں نے دھماکے کے قصوروار دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کا پختہ عزم ظاہر کیا۔
سی سی ایس میں دہشت گردی پر بحث، کابینہ میں خراجِ عقیدت
سی سی ایس کی میٹنگ کے فوراً بعد مرکزی کابینہ کی بھی میٹنگ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔ کابینہ کی میٹنگ میں بنیادی طور پر لال قلعہ دھماکے پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم مودی نے ٹیم کے ساتھ مل کر دہلی دھماکے میں مارے گئے لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
دہشت گرد ماڈیول کو تباہ کرنے کی حکمت عملی پر غور
کابینہ کی میٹنگ میں لال قلعہ دھماکے اور اس سے جڑے دہشت گردوں کی گرفتاری کی حکمت عملی پر گہری بات چیت ہوئی۔ چونکہ یہ دہشت گرد ماڈیول بین الریاستی (Interstate) ہے، اس لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات اور اس نیٹ ورک سے وابستہ افراد کی فوری گرفتاری پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کابینہ نے میٹنگ کے بعد واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "حملے کے مجرموں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ حکومت نے اس دہشت گرد سازش کے پیچھے کی پوری کڑی کو تباہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top