نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور پر ہیں اور تمام سیاسی پارٹیاں عوام سے لوک لبھاؤنے وعدہ کر رہی ہے ۔ اسی درمیان آج وزیر اعظم نریندر مودی نے کڑکڑڈوما کے سی بی ڈی گراؤنڈ میں انتخابی ریلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' ہم تمام غریب خاندانوں کو 2022 تک پکا گھر مہیا کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو متاثر کرنے والی دہائیوں پرا نے مسائل کا حل ڈھونڈ رہے ہیں اور ہم نے دہلی میں غیر قانونی کالونیوں کو مستقل کیا۔ وزیر اعظم نے آپ حکومت پر الزام لگایا کہ وہ غریبوں کو گھر نہیں دینا چاہتی ہے اور وزیر اعظم کی 'آواس یوجنا' کو روک رہی ہے۔
دہلی کی ریلی میں وزیر اعظم نے کہا، عام آدمی پارٹی جب تک اقتدار میں رہے گی لوگوں کے لئے فلاحی سکیموں کو روکتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی مثبت سوچ میں یقین کرتی ہے اور ملک کے مفاد ہمارے لئے بہت سخت کی ہے۔ مودی نے کہا کہ بھارت نفرت کی سیاست سے نہیں بلکہ ترقی کی پالیسی سے چلے گا۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کی کامیابیاں شمار کرائیں، آرٹیکل 370 ہٹانے، ایودھیا فیصلہ، کرتارپور کاریڈور اور مذہبی تشدد کے شکاراقلیتوںکے لئے سی اے اے لانے کا بھی ذکر کیا۔
مودی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں دہلی کے لوگوں نے ایک ایک ووٹ سے بی جے پی کی طاقت بڑھائی۔ساتوں نشستیں دے کر دہلی کے لوگوں نے بتا دیا تھا کہ وہ کس سمت میں سوچ رہے ہیں۔ ملک کو تبدیل کرنے میں دہلی کے لوگوں نے بہت مدد کی ہے۔ اب دہلی کے لوگوں کا ووٹ آپ کی دہلی کو بھی بدلے گا۔