National News

شاہین باغ پر گری راج سنگھ کا اشتعال انگیز بیان- یہ تحریک نہیں ، خود کش بمبار کا جتھہ بنتا جا رہا ہے

شاہین باغ پر گری راج سنگھ کا اشتعال انگیز بیان- یہ تحریک نہیں ، خود کش بمبار کا جتھہ بنتا جا رہا ہے

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی لیڈر شاہین باغ کا مسئلہ مسلسل اٹھاتے رہے ہیں اور اس کو لے کر ی بار بیان بازی بھی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں اب مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے شاہین باغ خواتین کے احتجاج کو لیکر اشتعال انگیز بیان دیا ہے ۔ انہوں نے شاہین باغ  میں ہو رہے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اب یہ تحریک نہیں رہا، خود کش بمبار کا جتھہ  بنتا جا رہا ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مظاہرین عورت کہتے ہوئے نظر آ رہی ہیں کہ ہمیں ڈراؤ مت، ہماری  شروعات  سر کٹوانے سے ہوتی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا ہے ملک کے دارالحکومت میں ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔وہیں انہوں نے  کہا کہ  شاہین باغ اب صرف تحریک نہیں رہ گیا ہے یہاں خود کش بمبا رکا  جتھہ  بنایا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/girirajsinghbjp/status/1225268618683772928?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1225268618683772928&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fdelhi-assembly-elections-bjp-giriraj-singh-shaheen-bagh-1121195
بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گری راج سنگھ نے سی اے اے 2019 کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کو لے کر سوال اٹھایا ہے۔ اس سے پہلے بھی گری راج سنگھ نے اسدالدین اویسی کو لے کر کہا تھا کہ پاکستان جیسا ملک ان جیسوں کے لئے ہی بنایا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top