National News

دہلی اسمبلی انتخابات: کیجریوال کا امت شاہ کو چیلنج، بحث کرنے کے لئے خود  آئیں ، میدان چھوڑ کر نہ بھاگیں

دہلی اسمبلی انتخابات: کیجریوال کا امت شاہ کو چیلنج، بحث کرنے کے لئے خود  آئیں ، میدان چھوڑ کر نہ بھاگیں

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ)کے کنوینر اروند کیجریوال نے آج پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ کھلے میدان میں بحث کرنے کا چیلنج دیتا ہوں۔ امت شاہ خود آئیں، کوئی کارکن نہ بھیجیں، کارکن کے نام پر خود میدان چھوڑ کر نہ بھاگیں۔کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی نے اب تک سی ایم کا چہرہ نہیں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ امت شاہ کہتے ہیں کہ عوام ان کے نام پر ووٹ دیں، وہ سی ایم کا چہرہ طے کریں گے، سی ایم کون بنے گا اس کا فیصلہ تو دہلی کے عوام  کرے گی، امت شاہ  نہیں ۔ ساتھ ہی کیجریوال نے کہا  کہ جو بھی دہلی میں تشدد کرے گا اس کو سخت سے سخت سزا ہو۔ وہ کسی بھی پارٹی کا ہو اسے سخت سے سخت سزا ہونی چاہئے۔ اگر وہ عام آدمی پارٹی سے ہے تو اس کو دوگنی سزا دو۔ ان کا اشارہ شاہین باغ میں فارنگ کرنے والے کپل گجر کی جانب تھا ، جس کے بارے میں کرائم برانچ نے خلاصہ کیا کہ  وہ عام آدمی پارٹی کا کارکن ہے ۔
پہلے بھی دیا تھا  بی جے پی کو اپنا وزیر اعلیٰ امیدوار اعلان کرنے کا  چیلنج 
 اس سے پہلے کیجریوال نے بی جے پی کو بدھ دوپہر ایک بجے تک وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے اس امیدوار کے نام کا اعلان کرنے کی چیلنج کیا اور کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ عوامی طور پر بحث کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کیجریوال نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ امیدوار کا نام اعلان نہیں کر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر امت شاہ دہلی کے لوگوں سے بلینک چیک مانگ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کیجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے منگل کو پارٹی کا منشور جاری کرنے کے بعد کہا تھا کہ اگر بی جے پی ایسا نہیں کرتی ہے تو وہ اگلے قدم کا اعلان کرنے کے لئے پریس سے ملیں گے۔
انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  دہلی والے  چاہتے ہیں کہ بی جے پی اپنے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار کے نام کا اعلان کرے۔ اگر بی جے پی کل دوپہر ایک بجے تک وزیر اعلیٰ کے عہدے کے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیتی ہے تو میں ان کے ساتھ عوامی طور پر بحث کرنے کے لئے تیار ہوں۔
 



Comments


Scroll to Top