Latest News

دہلی اسمبلی انتخابات: کیجریوال کے خود کو دہلی کا بیٹا بتانے پر زبانی جنگ تیز

دہلی اسمبلی انتخابات: کیجریوال کے خود کو دہلی کا بیٹا بتانے پر زبانی جنگ تیز

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی (آپ)کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے خود کو دہلی کا بیٹا بتانے کے سلسلے میں آپ اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے لیڈروں کے درمیان زبانی جنگ جمعہ کو اور تیز ہوگئی۔
مغربی دہلی سے بی جے پی پرویش  ورما  نے  بدھ کو مسٹر کیجریوال کو دہشت گرد کہاتھا۔اس پر مسٹر کیجریوال نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں اپنے آپ کو دہلی کا بیٹا بتاتے ہوئے عوام سے اس پر فیصلہ کرنے کو کہا تھا۔اس کے بعدصحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ہرش وردھن  نے وزیر اعلیٰ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر کیجریوال کی پیدائش ہریانہ میں ہوئی تھی اور وہ انا ہزارے کے دھرنے میں شامل ہونے کیلئے غازی آباد سے دہلی آتے تھے تو وہ دہلی کے بیٹے کیسے ہوئے۔
مسٹر کیجریوال نے آج اس پر پلٹ وار کرتے ہوئے ،ڈاکٹر صاحب،آپ کی مجھ سے نفرت ہے۔آپ مجھے گالی دیجئے۔آپ اترپردیش اور ہریانہ میں پیدا ہوئے اور دہلی میں آکر بسے سب لوگوں کو پرایا کیسے کہہ سکتے ہیں؟بی جے پی کیلئے وہ پرائے ہیں۔پر وہ ہمارے لئے تو دہلی خاندان کا حصہ ہیں۔ہم دہلی والوں نے ان سب کو اپنا لیا،اپنا خاندان بنا لیا۔
 



Comments


Scroll to Top