Latest News

دہلی : اناج منڈی میں لگی بھیانک آگ سے اب تک 32 کی موت

دہلی : اناج منڈی میں لگی بھیانک آگ سے اب تک 32 کی موت

نئی دہلی : دارالحکومت دہلی کے رانی جھانسی روڈ پر جمعرات صبح اناج منڈٰ میں لگی شدید آگ میں 32 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی کو بچا  لیا گیا ہے ۔ ایل این جی پی ہسپتال نے 32 لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے ۔ موقع پر پہنچی محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق اناج منڈی میں لگی آگ اتنی بھیانک تھی کہ اس پر قابو پانے کیلئے محکمہ فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں موقع پر پہنچیں ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1203499400707727361
واردات صبح 5 بجے  کی ہی  جہاں ایک تین منزلہ بیکری ہے ۔ یہاں متصل الگ الگ بیکری کی اوپری منزل پر آگ لگی تھی ۔  علاقے کے کافی تنگ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو آگ پر قابو پانے کیلئے کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑا ۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے ۔ راحتی کام ابھی جاری ہے ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1203506454658895872



Comments


Scroll to Top