Latest News

ٹھنڈ نے توڑا 119 سال کا ریکارڈ : 450 پروازیں لیٹ،21 کے روٹ تبدیل اور 40 منسوخ

ٹھنڈ نے توڑا 119 سال کا ریکارڈ : 450 پروازیں لیٹ،21 کے روٹ تبدیل اور 40 منسوخ

نیشنل ڈیسک :  دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی ٹھنڈ کا قہر جاری ہے ۔ پہاڑی علاقوں سے لے کر میدانوں تک ٹھنڈ سے لوگ کانپ رہے ہیں ۔ سال کے آخری دن دہلی میں  منگل کے روز کم از کم پارہ 4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری تک پہنچنے کی امید ہے ۔ خراب موسم کا اثر ٹریفک پر بھی پڑا ہے ۔ گھنے کہرے اور کم وزیبلٹی کے چلتے 450 پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ 40 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور 21 پروازوں کے روٹ میں تبدیلی کرنی پڑی ۔ وہیں 34 ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ 


دہلی میں ٹھنڈ توڑا 119 کا ریکارڈ
دہلی میں ٹھنڈ نے گذشتہ 119 سال  سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔  پیر کی صبح دہلی میں 1901 کے بعد سب سے ٹھنڈا دن رہا ۔ پیر کی شام 5.30 بجے دہلی کا درجہ حرارت 9.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔ اس سے پہلے 1901 میں دسمبر مہینے  میں 11.3 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا تھا ۔ گذشتہ کچھ دنوں سے دہلی کے کئی علاقے شملہ اور مسوری سے بھی زیادہ ٹھنڈے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top