Latest News

ڈیفنس ایکسپو2020 : ہندوستان امن پسند ملک، ہم پہلے حملہ نہیں کرتے: مودی

ڈیفنس ایکسپو2020 : ہندوستان امن پسند ملک، ہم پہلے حملہ نہیں کرتے: مودی

نیشنل ڈیسک: وزیر اعظم نریندر مودی  نے لکھنؤ کے ورنداون علاقے میں منعقد ہو رہے اب تک کے 11 ویں اورسب سے بڑے ڈیفنس ایکسپو کا افتتاح کیا۔ ہر دو سال پر منعقد ہونے والے اس ایکسپو میں بھارت کی  دفاعی ترقی  عالمی مرکز کے طور پر ابھارنے کی صلاحیت کو ظاہر کیا جائے گا۔ اس دوران  وزیر اعظم مودی نے کہا کہ  ہندوستان  ایک امن پسند  ملک ہے اور ہم نے کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی حملے کرتے ہیں۔

PunjabKesari

اور کیا بولے وزیر اعظم

  • بھارت میں ڈیفنس مینو فیکچرنگ کو رفتار دینے، اور توسیع دینے کے لئے نئے اہداف رکھے گئے ہیں۔ ہمارا مقصد  دفاعی پیداوار کے میدان میں ایم ایس ایم ای  کی تعداد کو اگلے پانچ سالوں میں 15 ہزار کے پار پہنچانا ہے۔ 
  • آئی-ڈیکس کے خیال کو توسیع دینے کے لئے، اس کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 200 نئے  دفاعی  سٹارٹ اپ شروع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ کوشش یہ ہے کہ کم از کم 50 نئی ٹیکنالوجی اور مصنوعات کا  وکاس ہو سکے ۔
  • چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ڈیپارٹمنٹ آف ملٹری افیئرز بننے سے ڈیمانڈ اور مینو فیکچرنگ کا عمل اور آسان ہونے والا ہے۔ اس کا خاص فائدہ ڈیفنس سیکٹر سے منسلک صنعتوں کو ہوگا۔
  • دنیا کی دوسری بڑی آبادی، دنیا کی دوسری بڑی فوج اور دنیا کا سب سے بڑی جمہوریت کب تک حفاظتی  آلات کے صرف اور صرف درآمد کے بھروسے رہ سکتا تھا۔ اب ہمارا مقصد یہ ہے کہ آنے والے پانچ سال میں دفاع برآمد کو پانچ ارب ڈالر یعنی قریب 35 ہزار کروڑ روپے تک بڑھایا جائے۔
  • ہندوستان  آج سے نہیں بلکہ ہمیشہ سے عالمی امن کا بھروسے مند پارٹنر رہا ہے۔ دو عالمی جنگ میں ہمارا براہ راست سروکار نہ ہوتے ہوئے بھی ہندوستان کے لاکھوں جوان شہید ہوئے۔ آج دنیا بھر میں چھ ہزار سے زیادہ بھارتی فوجی اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ ہیں۔

PunjabKesari

کمپنیاں اپنے  ہتھیاروں کی کریں گی نمائش
 اس ایکسپو میں 70 ممالک اور 172 غیر ملکی  ڈویلپر کمپنیوں کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔وہیں، ایکسپو میں 100 سے زیادہ کمپنیاں اپنے ہتھیار کی نمائش کریں گی۔ایکسپو میں پانچویں  ہندوستان -روس ملٹری صنعت کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن آف ڈیفنس  تھیم پر ہونے والا یہ ایکسپو ہر لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا ایسا انعقاد ہوگا۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس ایکسپو کے نتیجے اترپردیش ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ایئرو اسپیس مینوفیکچرنگ میں دنیا کا اہم مقام بن جائے گا۔



Comments


Scroll to Top