National News

دیپکا کو ممبئی میں  ڈانس کرنا چاہئے، جے این یو کیوں گئیں: بھاجپا نیتا

دیپکا کو ممبئی میں  ڈانس کرنا چاہئے، جے این یو کیوں گئیں: بھاجپا نیتا

نئی دہلی:  بالی وڈ اداکارہ دیپکا پادوکون کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) جانے پر شروع ہوا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر گوپال بھارگو نے اب دیپکا پادکون کو لے کر بیان دیا ہے۔مدھیہ پردیش بی جے پی کے رہنما گوپال بھارگو نے دیپکا پادوکون کو بغیر نام لئے کہا کہ ہیروئن کو ممبئی میں رقص کرنا چاہئے۔جے این یو میں نہیں ہونا چاہئے۔مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے درجنوں لوگ ہو گئے ہیں جو ایکٹوسٹ ہیں ،آرٹسٹ کہے جاتے ہیں۔

PunjabKesari
ایک طرف جہاں بی جے پی لیڈر نے یہ بیان دیا ہے، وہیں مدھیہ پردیش حکومت نے ایسڈ متاثرہ پر بنی دیپکا کی فلم چھپا  ک کو ٹیکس فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے جمعرات کو ٹویٹ کر کہا ہے کہ دیپکا پادکون سٹارر ا یسڈ  متاثرہ  پر بنی فلم چھپاک جو 10 جنوری کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے، اس کو مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
PunjabKesari
 جے این یو تشدد کے بعد فلم اداکارہ دیپکا پادوکون کے کیمپس جاکر  مظاہرین طالب علموں کو حمایت دینے کے بعد گھمسان مچا ہے۔بی جے پی کے تمام حامیوں نے  دیپکا پادوکون کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا حامی بتا کر ان کی فلم چھپا ک کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بی جے پی رہنما ساکشی مہاراج نے  دیپکا کے خلاف غیر معمولی سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا اور دیپکا پادکون کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا ممبر بتایا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top