Latest News

دیپک کلال کا نیا ویڈیو ہوا وائرل، سوامی او کے ساتھ کرتے دکھے عجیب حرکت

دیپک کلال کا نیا ویڈیو ہوا وائرل، سوامی او کے ساتھ کرتے دکھے عجیب حرکت

اپنی عجیب وغریب  حرکتوں کی وجہ سرخیوں میں رہنے والے دیپک  کلال کو آج کون نہیں جانتا۔کبھی راکھی ساونت کے جعلی شوہر بن کر تو کبھی لوگوں کے ہاتھوں مار کھا کر وہ تنازعات میں آ ہی جاتے ہیں۔ اب ان کا ایک عجیب و غریب ویڈیو سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہو رہا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں ان کے ساتھ بگ باس کے سابق کنٹیسٹینٹ سوامی اوم بھی   ہیں۔

https://www.facebook.com/watch/?v=880301369031297
 دراصل  دیپک  کلال نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو  شیئر کیا ہے ، جس میں  سوامی  اوم ایک کرسی پر کمرے کے کونے میں بیٹھے مالا جاپ رہے تو وہیں  دیپک انہیں رجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کبھی وہ گانے پر  رقص کر رہے ہیں تو کبھی  سوامی  جوانی کی حفاظت کرنے کی گہارلگا رہے ہیں۔کلال نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سوامی اوم میری جوانی کی حفاظت کرو، مجھے اپنا پروٹین پلاؤ۔ 
دیپک کلال کا یہ ویڈیو دیکھ کر لوگ ان کی جم کر کلاس لگا رہے ہیں۔ایک صارف نے  لکھا کہ اس کو تو بابا ہی صحیح راستہ دکھا سکتا ہے اب جوڑی صحیح ملی۔وہیں ایک دیگر صارف نے لکھا کہ حکومت کو ایسے کارٹون پر ایکشن لینا چاہئے۔
بتا دیں کہ حال ہی میں چراغ کلال کی انہی حرکتوں کی وجہ سے ایک لڑکی نے انہیں تھپڑ جڑ دیا تھا، جس کا ویڈیو کافی وائرل ہوا۔



Comments


Scroll to Top