National News

اناؤ کی بیٹی بہادر تھی ، آج  ہمارے لئے یوم سیاہ ہے : اکھلیش یادو

اناؤ کی بیٹی بہادر تھی ، آج  ہمارے لئے یوم سیاہ ہے : اکھلیش یادو

لکھنؤ: جمعرات کے روز پیشی کیلئے جارہی اناؤ گینگ ریپ کی متاثرہ کو ملزمین نے تیل ڈال کر زندہ جلا دیا ۔ 90 فیصد جھلسی متاثرہ کو علاج کیلئے دہلی کیلئے صفدر گنج ہسپتال میں داخل کروایا گیا ۔ جہاں اس کی جمعہ کی رات موت ہوگئی ۔ اسی معاملے میں متاثرہ کو انصاف دلانے کی مانگ کو لے کر سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اسمبلی کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں ۔ 

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1203191647279800321
اس دوران اکھلیش یادو نے سرکار پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں یوگی حکومت بننے کے بعد یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے ۔ اس طرح کی کئی دیگر واداتیں بیٹیوں کے ساتھ ہو چکی ہیں ۔ اناؤ متاثرہ کی موت ، آج ہمارے لئے یوم سیاہ کی طرح ہے ۔ 

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1203197597415960577
اس ے پہلے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے سماجوادی پارٹی کی خاتون ونگ نے متاثرہ کو انصاف دلانے کی مانگ کو لے کر مظاہرہ کیا ۔ خواتین نے تختیوں پر 'اپرادیوں پر زور ہے ، سرکار آدمخور ہے ' اور 'ریپسٹوں سنگ سرکار ، کرسی چھوڑو یوگی سرکار ' جیسے نعروں کے ساتھ مظاہرہ کررہی ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top