Latest News

آئی پی ایل کوالیفائر - 2 : دہلی نے ٹاس  جیت کر کیاپہلے بلے بازی کا فیصلہ

آئی پی ایل کوالیفائر - 2 : دہلی نے ٹاس  جیت کر کیاپہلے بلے بازی کا فیصلہ

اسپورٹس ڈیسک:آئی پی ایل کوالیفائرز کا دوسرا میچ ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز  اور  سن رائزرس حیدرآباد کے مابین کھیلا جارہا ہے۔ دہلی کے کپتان شریئس ایر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بتادیں کہ ان دونوں ٹیموں  میں  17 بار  آمنا سامنا ہوا ہے  جس میں دہلی نے صرف 6 اور حیدرآباد نے 11 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ایسے میں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ حیدرآباد کا پلڑا بھاری ہے ۔ 
دہلی کیپیٹلز : شیکھر دھون ، اجنکیا رہانے ، شریئس ایر (سی) ، رشبھ پنت(ڈبلیو کے) ، شمرون ہیٹ میئر ، مارکس اسٹوئنس، اکشر پٹیل ، روی چندرن اشون ، پروین  دوبے ، کاگیسو رباڈا ، انریچ نارٹجے۔
سن رائزرس حیدرآباد: ڈیوڈ وارنر(سی)، شری واٹس گوسوامی (ڈبلیو  کے )، منیش پانڈے ، کین ولیمسن ، پریم گرگ ، جیسن ہولڈر ، عبد الصمد ، راشد خان ، شہباز ندیم ، سندیپ شرما ، ٹی نٹراجن۔
 



Comments


Scroll to Top