بگ باس 13 کے وائلڈ کارڈ کنٹیسٹینٹ شیفالی زر ی والا نے کچھ دن پہلے شو میں دیوولینا کے لباس اور ان کی بہو سے بیبس بننے والی بات پر کچھ ایسا تبصرہ کر دیا تھا، جسے سن کر گوہر خان نے انہیں کافی پھٹکار لگائی تھی ۔ ابھی گوہر خان کے بعد سیزن 13 کی ایکس کنٹیسٹینٹ دلجیت کور نے شیفالی زری والا پر نشانہ لگایا ہے۔
دلجیت کور نے شیفالی کو کیا کہا؟
IWM Buzz کو انٹرویو میں دلجیت کور نے شیفالی زری والا کے دیوولینا کے کپڑوں کو لے کر ٹارگیٹ کرنے پر انہیں کھری کھوٹی سنائی ہے۔دلجیت نے کہا' مجھے نہیں پتہ کہ میں شیفالی کی اس بات پر کس طرح سے رد عمل دوں۔ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا ہے کہ آج بھی ایک عورت کے کریکٹر کو اس لباس سے کیوں جوڑا جاتا ہے۔کیا ایک اچھی ماںبکنی نہیں پہن سکتی ہے۔ دلجیت نے یہ بھی کہا کہ ساڑی اور سوٹ پہننے والی تمام خواتین اچھی بیوی اور ماں ہوں، یہ ضروری نہیں ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ جو بھی پہن رہی ہیں اس کو پہنتے وقت آپ کوخود میںکانفیڈیٹ ہونا چاہئے۔ اور ہاں یہ آپ باڈی کوسوٹ کرنا چاہئے۔
دلجیت کورنے اپنی بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے کچھ وقت میں کافی وزن کم کیا ہے۔مجھے لگتا ہے کہ بکنی پہننے کے لئے میری باڈی شیپ بالکل پرفیکٹ ہے۔اگر میںبکنی پہننا چاہوں گی تو میں پہنوں۔میں ماں ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں بکنی ہی نہیں پہنوں۔شیفالی پر نشانہ لگاتے ہوئے دلجیت کور نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ لوگ جو وقت کے ساتھ خود کو تبدیل نہیں کر سکتے ہیں ان کو اگنور کرنا چاہئے اور کچھ وقت دینا چاہئے۔
شیفالی زری والا نے دیوولینا کو کیا کہا تھا ؟
اتوار کے ایپی سوڈ کانٹا لگا فیم گرل شیفالی زری والانے دیوولینا کے ڈریسنگ اسٹائل اور ان بہو بنی بیبس والے کمینٹ پر ان کا مذاق اڑایا تھا۔ شیفالی کہتی ہیں کہ چھوٹے کپڑے پہن کر کوئی بہو سے بیبس نہیں ہو جاتا۔صاف دیکھ رہا ہے کہ کس طرح دیوولینا نے اپنا ڈریسنگ اسٹائل بدلا ہے۔