Latest News

مہاراشٹر میں منڈرایا گردابی طوفان ''کیار '' کا خطرہ،تیز ہواؤں کیساتھ ہو سکتی ہیں شدید بارش

مہاراشٹر میں منڈرایا گردابی طوفان ''کیار '' کا خطرہ،تیز ہواؤں کیساتھ ہو سکتی ہیں شدید بارش

ممبئی : محکمہ موسیات کے افسروں نے جمعہ کے روز بتایا کہ گردابی طوفان 'کیار' کے چلتے اگلے 12 گھنٹوں میں مہاراشٹر کے ساحلی اضلاع رتنا گری اور سندھو درگ میں بیحد شدید باردش ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں ۔ ہندوستانی محکمہ موسیات (آئی ایم ڈی ) کے ممبئی سینٹر کے ذریعے آج دوپہر یہ وارننگ جاری کی گئی ۔ 

PunjabKesari
عرب ساگرمیں جمعہ کی شروعات میں ایک گہرا اپھان تیز ہوکر گردابی شکل اختیار کر گیا ہے ۔ محکمہ موسیات کے ایک افسر نے بتایا کہ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران 'کیار' ایک طاقتور طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اس کے بیحد طاقتور طوفان میں تبدیل ہونے کا اندیشہ ہے ۔ 

PunjabKesari
محکمہ موسمیات کی پیشینگوئی ہے کہ اس کے بعد طوفان عمان ساحل کی جانب بڑھے گا ۔ اس کے چلتے سندھو درگ ضلع میں 'بیحد شدید بارش' کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ اس مطلب یہ ہے کہ یہاں اگلے 24 گھنٹے میں 204.5 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے ۔



Comments


Scroll to Top