Latest News

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے رد

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے رد

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے رد کردیا گیا ہے ۔ میچ میں بارش کے بعد میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے میدان میں کافی پانی بھر گیا ہے۔یہ میچ اتوار کو دھرمشالہ میں کھیلا جانا تھا ۔دھرم شالہ میں ہفتہ کی  دوپہر بارش ہوئی تھی اور اتوار کو دوپہر سے بھی بارش جاری تھی۔بی سی سی آئی نے اپنے ٹویٹر کے ہینڈل سے ٹویٹ کر بارش کا ویڈیو پوسٹ کیا۔اب دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ بدھ کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔ 


بتا دیں کہ آخری بار 2018 میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی  - 20  سیریز کھیلی گئی تھی، تب ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو اس کے گھر پر 2-1 سے شکست دی تھی۔ابھی جنوبی افریقہ پچھلی سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے ہندوستان کے دورے پر ہے۔


غور طلب ہے کہ  آخری بار جنوبی افریقہ نے 2015 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔تب تین میچوں کی سیریز مہمان ٹیم نے 2-0 سے اپنے نام کی تھی، جبکہ تیسرا میچ بارش کی وجہ سے رد کر دیا گیا تھا۔جنوبی افریقہ اکلوتی ایسی ٹیم ہے، جسے ہندوستان  اپنی سرزمین پر ٹی - 20 انٹرنیشنل میں نہیں ہرا پایا ہے۔



Comments


Scroll to Top