Latest News

دہلی آگ : تنگ گلیاں ، پھیلتا دھواں اور تھم گئی 43 لوگوں کی سانسیں

دہلی آگ : تنگ گلیاں ، پھیلتا دھواں اور تھم گئی 43 لوگوں کی سانسیں

نیشنل ڈیسک : دہلی کے رانی جھانسی روڈ میں واقع اناج منڈی میں اتوار کی صبح  کچھ ہی سیکنڈوں میں کئی پریواروں کی ہنسی کھیلتی زندگی تباہ ہوگئی ۔ گھنی آبادی والے اس علاقے کو جیسے ہی آگ نے اپنی زد میں لیا تو لوگ اپنی جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے ۔ حالانکہ ان تنگ گلیوں میں دھواں اتنا گہرا گیا تھا کہ دم گھٹنے سے اب تک ایک کے بعد ایک 43 لوگوں کی موت ہوگئی ۔ 

PunjabKesari
دراصل آج صبح 5 بج کر 22 منٹ پر منڈی میں ایک تین منزلہ بیکری پر آگ لگ گئی ۔ فیکٹریوں کے آپس میں جڑی ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی رہی ۔ فوراً محکمہ فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیوں کو جائے واردات پر بھیجا گیا لیکن اس علاقے کی گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑی یا ایمبو لینس اندر تک نہیں جا سکی اور راحتی کارکن زخمیوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر باہ رلے کر آئے ۔ اتنا ہی نہیں آس پاس  پانی کا وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بھی محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو دور - دور سے پانی لانا پڑا ۔ 



Comments


Scroll to Top