Latest News

ہندوستان کے 13 لاکھ ڈیبٹ - کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا چوری ، آن لائن بک رہی ہے ڈیٹیل

ہندوستان کے 13 لاکھ ڈیبٹ - کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا چوری ، آن لائن بک رہی ہے ڈیٹیل

نئی دہلی : اگر آپ بھی کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لئے یہ بیحد ضروری خبر ہے ۔ ملک کے 13 لاکھ سے بھی زیادہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈس کا ڈیٹا لیک ہوگیا ہے ۔ خبروں کے مطابق سنگاپور کی مشہور سائبر سکیورٹی کمپنی گروپ آئی بی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیکرز لیک کئے گئے اس ڈیٹا کو آن لائن بیچ رہے ہیں اور اس میں 98 فیصدی کارڈز ہندوستانی بنکوں کے ہیں ۔ 

PunjabKesari
ZDNet کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کارڈز کی ڈیٹیل کو جوکر سٹیش نام کے ڈارکنیٹ مارکیٹ پلیس پر بیچا جارہا ہے ۔ شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اس میں سب اہم ٹریک 2 ڈیٹا بھی چوری ہوا ہے ، جو کارڈ کے پیچھے میگنیٹک سٹرپ میں ہوتا ہے ۔ اس میں کسٹمر کی پروفائل اور لین دین کی تمام جانکاریاں ہوتی ہیں ۔ ٹریک 1- ڈیٹا میں صرف کارڈ نمبر ہی ہوتے ہیں ، جو کہ عام ہے ۔ 

PunjabKesari
100 ڈالر میں بیچا جارہا کارڈ
ہر کارڈ کا ڈیٹا 100 ڈالر ( قریب  7 ہزار روپے ) میں بیچا جارہاہے ۔ خدشہ ہے کہ ہیکنگ کے علاوہ ڈیٹا اے ٹی ایم یا پی او ایس میں سکیمنگ سے بھی چرائے گئے ہیں ۔ سکیمنگ کے بارے میں بات کریں تو یہ ایک طریقہ ہے جس سے فراڈ کارڈ ہولڈر کی ڈیٹیلس اکٹھا کرتے ہیں ۔ اس طریقے کے تحت ایک چھوٹا ڈیوائس اے ٹی ایم یا PoS مشین میں لگایا جاتا ہے ۔



Comments


Scroll to Top